بھٹکل :۲۴/ستمبر (ایس او نیوز)ڈائرکٹر بورڈس کی سیا سی ہٹ دھرمی اورضدا ضدی کا اکھاڑا بنی بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے حصص داروں نے سنیچر کو منعقدہ عوامی میٹنگ میں اپنی برہمی کا اظہار کیا۔
میٹنگ کے دوران معاملے کو پیش کرتے ہوئے گوند نائک ، ایم ایم انئک وغیرہ نے بینک کے ڈائرکٹرس نے ہی ڈائرکٹروں کے خلاف ہتک ذات کا مقدمہ درج کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ڈائرکٹرس کے درمیان تال میل نہیں ہے اور یہ ہنگامہ بینک کی بدنامی کا ذریعہ بھی بنا ہے۔ حالیہ برسوں بینک غیر ضروری معاملات کو لے کر عوامی سطح پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے جس پر ممبران نے بیزارگی کااظہار کیا۔ ایسے معاملات ہوں یا ہنگامے دوبارہ نہ ہوں اس کا خاص خیال رکھیں۔ عملے کی تقرری میں شفافیت کو اپنائیں۔ کسی بھی شاخ کا افتتاح کرنے سے پہلے کانٹراکٹر پر عملے کا تقرر نہ کریں۔ ایسی تقرری کو رد کرتے ہوئے نئے سرے سے نیا عملہ تقرر کرنے کی مانگ کی۔
میٹنگ میں بینک کے کئی ڈائرکٹر حضرات حاضر نہیں رہنے پر شرکاء نے اعتراض جتایا اور مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو برخاست کرکے نئی انتظامیہ کو انتخاب کریں۔ اس سے قبل بینک کے صدر سنیل نائک نے بینک کے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی اور رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ سال بینک نے 1،88،73،100روپئے منافع کمانے کی بات کہی۔ اور منافع میں 5فی صد کھیل وغیرہ کے لئے استعمال کرنے کی بات کہی۔ جنرل مینجر واسو نائک نے بینک ترقی کے متعلق بتایا۔ ڈائرکٹر مادیو نائک بیٹور ، دامودر گرڈیکر، وٹھل نائک وغیرہ موجود تھے۔